Video: Everyone is copying Zulfiqar Ali Bhutto's style, says Asif Ali Zardari

Picture

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی مائیک توڑ کر تو کوئی سر پر کپڑا ڈال کر بھٹو بننے کی کوشش کررہا ہے۔ سہارے کی سیاست کرنیوالے اپنے بازوؤں پر سیاست کریں ۔
بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے پشاور میں بلاول ہاؤس بنانے کا اعلان کیا۔
ملاقات میں آصف زرداری نے اعتراف کیا کہ دوران حکومت ان سے کوتاہیاں ہوئیں اور وہ کارکنوں سے ملاقاتیں نہیں کرسکے

آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سہاروں کی بجائے اپنے بازوں پر سیاست کریں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹا کر ایسے لوگوں کو نہیں لا سکتے جو اٹھارہ سال کے بچوں کو بے وقوف بنائیں
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو پتا تھا کہ انہیں قتل کر دیا جائے گا ، پھر بھی وہ عوام کے لئے باہر نکلیں ۔
سابق صدر نے خیبر پختونخوا کے دو پارٹی گروپس میں صلح بھی کرائی ۔ انہوں نے خان زادہ خان اور بیرسٹر مسعود کوثر کو ملکر کام کرنے کی ہدایت کی ۔ سماء

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں