قوم کو نا گھبرانے کی تلقین کرنے والا اپوزیشن کے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گیا۔ پی پی پی کینیڈا

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے اپنے ایک مُشترکہ بیان میں پنجاب میں پی پی پی کے کارکنوں کی گرفتاریوں، سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ کے گھر پر چھاپہ اور اپوزیشن کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ قوم کو نا گھبرانے کی تلقین کرنا والا اپوزیشن کے جلسہ سے پہلے ہی گھبرا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ہر شُعبہ میں میں ناکام ہو گئی ہے اور عوام ہر دن مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

حکومت نے عوام کے مُنہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے اور عوام فاقوں سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کینیڈا اپوزیشن اور چیر مین بلاول بُھٹو زرداری کیساتھ کھڑی ہے اور پی پی پی کینیڈا پاکستان میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواۓ گی اور عمران حکومت کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں