راشد ربانی نائب صدر پی پی پی سندھ کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کا اظہار تعزیت۔

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، ایڈشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر پرویز سُلطان، نائب صدر انجم خواجہ، نائب صدر خالد گل، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، جوائنٹ سیکر ٹری خالد بُخاری، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کُھوکھر، جنرل سیکرٹری مُصدق اکرام، سینئر نائب صدر مُشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، نائب صدر سعد راز ، نائب صدر ریاض الدین گوندل، انفارمیشن سیکرٹری مُحّمد امتیاز اور ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی منصور مرزا، صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر محمود، اور دوسرے عُہدے داروں اور کارکنوں کی طرف سے سابق سئنیر وزیر اور پیپلز پارٹی سندھ کے صوبایئ نائب صدر جناب راشد ربانی کے انتقال پر گہرے رنج اورغم کا اظہار۔

اللہ تعالی راشد ربانی صاحب کی لغزیشوں کو معاف فرماۓ اور ان کو جنت الفروس میں بُلند مُقام عطا فرماۓ۔

پی پی پی پارٹی اراکین نے کہا راشد ربانی کی وفات پیپلز پارٹی اپنے ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے ۔ راشد ربانی کا انتقال پی پی پی اور جمہوری قوتوں کے لیے کسی سانحہ سے کم نھی اور اُن کی پارٹی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا خلا مدتوں تک پرُ نھی ہو گا۔

پی پی پی کینیڈا اس مُشکل حالات میں ربانی صاحب کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں