میاں منظور وٹو پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ راجہ عامر خان

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سکریٹری اطلاعات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت تبدیل کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدراورسابق صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کوسیکرٹری جنرل بناکر مثبت اور دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

میاں منظور احمد وٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر اور تنویر اشرف کائرہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد د دیتے ہوۓ راجہ عامر خان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے لکھا تھا کہ” میاں منظور احمد وٹو، حالیہ سیاست کا اہم کردار ہے۔” اس حقیقت کے مدنظر ان کی تقرری خوش آئند ہے۔ وہ پنجاب کی مستقبل کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میاں منظور احمد وٹو نے اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں پنجاب کی سیاست کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا ہے، کئ حکومتوں کوبنتے ٹوٹتے دیکھا ہے، جب پیپلزپارٹی کی پنجاب میں مخلوط حکومت تھی اورمیاں منظور احمد وٹو وزیراعلیٰ تھے، اس دوران پنجاب میں پچاس ہزارملازمتیں دینا، تیس ہزار دیہاتوں میں 75 لاکھ مزدوروں کسانوں کو حقوق ملکیت عطا کرنا، اور لازمی پرائمری تعلم کا ایکٹ منظور کروانا اہم کامیابیاں ہیں۔

میاں منظور وٹو استقامت، ذہانت، سیاسی شعوراور انتظامی صیلاحیتوں کے مالک ہیں، مزید براں ان کی جمہوریت کے لۓ گراں قدر خدمات ہیں، ان کی تقرری پارٹی قیادت کا مدبرانہ اور دانشمندانہ فیصلہ ہے، اس سے پیپلزپارٹی پنجاب میں مضبوط ہوگی اورآئندہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں