شہباز شریف کی بیٹی مزدوروں کو مارتی پھر رہی ہے :گورنر کھوسہ


Punjab Governor Latif Khosa has said that the influential in Punjab are busy in imposing their wills and a poor is unable to find justice.
“People of the province have every right to ask the chief minister whether he is a Khadim-e-Aala or Hakim-e-Aala,” said the governor while addressing an oath taking ceremony of a media organisation at the Governor’s House here on Wednesday.
Showing concern over the recent episode in which the security staff of the CM’s daughter reportedly thrashed a bakery staffer, the governor said the CM’s daughter was acting as ‘Phoolan Devi’ whereas the poor were awaiting relief and justice.
Khosa further said that the situation in the province was deteriorating day by day and the poor had no relief.
He went on say that he had written to the CM to take notice of the negative, baseless and absurd statements of Law Minister Rana Sana, adding that if any of the cabinet members used such remarks, the CM had to be responsible for that.
Regarding the issue of Malala, he said she was the daughter of the nation and if terrorists and supporters of extremist forces had any doubt in their minds, they must hold referendum to know the fact.

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بیٹی پھولن دیوی بن کر مزدوروں کو مارتی پھرتی ہے

،پھولن دیوی کے گارڈز مزدوروں کو سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں۔لاہور میں میڈیاورکرزآرگنائزیشن کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ وزیراعلیٰ پنجاب پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا شہباز شریف کیسے خادم اعلیٰ ہیں ، ان کے وزیر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں ۔ لطیف کھوسہ نے کہا وہ حیران ہیں کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون کی شناخت نہیں ہورہی۔گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعلی بتائیں کہ ان کی جماعت عوام کی سیاست کررہی ہے یا دہشت گردوں کی ؟ گورنر نے کہا کہ عائشہ احد ٹھوکریں کھا رہی ہے ،اسے بہو کا درجہ نہیں دیا گیا ،صوبائی حکومت قوم کی بیٹیوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور منافرت پھیلا رہی ہے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے انکی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً پنجاب کی سیاسی صورتحال ’ ضمنی اور آئندہ عام انتخابات سمیت دونوں جماعتوں کے اتحاد کی مضبوطی کیلئے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ملکر آگے بڑھا جائیگا جبکہ گورنر نے جمہوری نظام کو استحکام دینے کے لئے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ۔ملاقات میں آئندہ ہونیوالے ہونیوالے ضمنی انتخابات کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کے علاوہ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے اتحاد کی مزید مضبوطی پر بھی بات چیت کی گئی ۔

Source: Roznama Dunya

اپنا تبصرہ بھیجیں