عدلیہ موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: اٹارنی جنرل


سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت آج پھر ہورہی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے.
اٹارنی جنرل عرفان قادر نے دلائل دینا شروع کردیے ہیں. اٹارنی جنرل نے عدلیہ پر تنقید کی جس پر بنچ نے شدید برہمی کا اظہار کیا.اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ میں وفاق اور وزرات دفاع کی نمائندگی کررہا ہے. عرفان قادر نے کہا کہ جسٹس جواد کی آبزرویشنز پر تحفظات ہیں.جسٹس جواد نے کہا کہ پی پی حکومت نے چار سال میں کچھ نہیں کیا.جس پر جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ آپ کسی جج کا نام نہ لیں یہ بنچ کی آپزرویشنز ہیں. اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدلیہ موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں