سپریم کورٹ شہباز شریف کی ماورائے عدالت قتل اور بد عنوانیوں کا نوٹس لے۔ رحمان ملک

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ فوجی قیادت جمہوریت کی حامی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام میڈیا مالکان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا۔دوہری شہریت کیس میں پیش ہونے کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصغر خان کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ شہباز شریف کی ماورائے عدالت قتل اور بد عنوانیوں کا نوٹس لے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ کے حق میں آواز اٹھانے پر میڈیا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں