صدر عارف علوی استعفی دیں: پی پی پی کینیڈا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم فوری طور پر مستعفی ہوں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کو سپریم کورٹ کی طرف سے غیر آئینی قرار دینے کے بعد صدر مملکت اور وزیر قانون کو اپنے عُہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہی۔ اس فیصلہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جسٹس عیسی کے خلاف ریفرنس بد نیتی پر مبنی تھا اور اس کا واحد مقصد صرف اور صرف جسٹس فائز عیسی کو مستقبل کا چیف جسٹس بننے سے روکنا اور ان کو فیض آباد دھرنے کے بارے میں فیصلہ سُنانے پر سزا دینا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے ُسپریم کورٹ کو کسی دباؤ کے بغیر آزادانہ فیصلہ کرنے پر مُبارک باد دیتے ہوے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ مُستقبل میں بھی اپنا آزادانہ تشخص بر قرار رکھے گی اور تمام فیصلے کسی سیاسی دباؤ کے بغیر صرف اور صرف میرٹ پر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں