An accused is ruling over Punjab, Mian Manzoor Wattoo urges Shahbaz Sharif to resign


An accused is ruling over Punjab and he should resign from his post under light of Supreme Court’s verdict, said PPP Punjab’s President Manzoor Wattoo, SAMAA reported on Tuesday.
Manzoor Wattoo said while talking to media after a meeting with party’s district presidents at Punjab Governor House in Lahore this day that we sacrificed our prime minister while following a verdict of the Supreme Court and those who always claimed of respecting the court now they should also accept its verdict.
He claimed on the occasion that he had defeated the PML-N in past and now again will do the same and this time the PPP will form government in Punjab.
The PPP Punjab President announced once again on the occasion that he will personally go to houses of displeased PPP workers for reconciliation.
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت میرے پا س ہے اور اب میں پنجاب میں حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منظور وٹو نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی بیس سال سے پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکی تو اسکی قیادت کسی اور کے پاس تھی ،آج قیادت میرے پا س اور پنجاب میں حکومت بنا کر دکھاؤں گا’کارکنوں کو انتخابی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے ہر حلقے سے الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہا عدالتی فیصلے کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ ایک ملزم چلا رہا ہے ،ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے ۔منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کو ساتھ لے کر الیکشن لڑیں گے ۔ شریف برادران ہمیں عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا درس دیتے ہیں اب میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں اور پنجاب میں اپنے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے الگ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے ناراض لوگوں کو راضی کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ امتیاز صفدر وڑائچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہر کام ان کے مشورے سے کیا جا رہا ہے وہ ہمارے اجلاس میں شریک ہیں۔ وٹو نے کہا کہ جلد صوبائی سطح پر پارٹی صدور کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ جنرل سیکرٹری پنجاب تنویر اشرف کائرہ اس موقع پر کہاکہ آئندہ انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر سابق خاتون اول نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے ان کی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے فاتح خوانی بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں