President Central Punjab Mian Manzoor Wattoo says PPP is taking election in Punjab as a challenge

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ مخالفین لاکھ سازشیں کر لیں، انتخابات تب ہی ہونگے جب حکومت اپنی مدت مکمل کرلے گی ، آئندہ عام انتخابات میں سیاست کا اصل میدان جنگ پنجاب ہوگا۔ وقت آنے پر ن لیگ کے جیتے ہوئے ممبران بھی اپنی قیادت کے رویوں سے تنگ آ کر پیپلز پارٹی جوائن کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں این اے 95 کے امیدوار چودھری صدیق کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور وزیر اعلیٰ ایک جیالا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کو خادم اعلیٰ کہنے وا لے شہباز شریف ممبران اسمبلی اور وزراءکو اپنا دیدار تک نہیں کرواتے اور انگلیوں کے اشاروں سے عوامی نمائندگان کی توہین کی جاتی ہے ۔منظور وٹو نے کہا کہ میں نے گزشتہ ادوار میں 50 ہزار افراد کو نوکریاں دیں ،اس بار بھی پنجاب کیلئے خصوصی دیہاتی پیکج کا اعلان کرینگے ، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں چودھری پرویز الٰہی اور وہ مل کر شہباز شریف کی بساط الٹ دینگے اور اب ن لیگ کے ہاتھوں سے پنجاب کی حکومت بھی چھننے والی ہے ۔ منظور احمد وٹو نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ “ نہ آرام نال بیٹھاں گا، نہ بیٹھن دیاں گا ” ۔تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ جس دن سے صدر زرداری نے پنجاب کی نئی قیادت کا اعلان کیا اس دن سے نواز شریف اور شہباز شریف کی نیندیں اڑ گئی ہیں،پیپلز پارٹی عام انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں حکومت قائم کرے گی۔

President PPP Central Punjab Mian Manzoor Ahmad Wattoo says it is a unanimous decision of PPP and coalition parties that gneral elections will be held after the expiry of five year tenure of the present government.
Addressing a public gathering at Gujranwala he said that the politics of Pakistan depends on the election result in Punjab and PPP is taking election in the province as a challenge.
He said that the PPP is the largest political party of the country which sacrificed for democracy‚ constitution and public rights.

اپنا تبصرہ بھیجیں