Govt decides to give voting right to overseas Pakistanis

حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں رہنے والے تیس لاکھ پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات سے قبل ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کابینہ اجلاس میں وزارت قانون کو باقاعدہ طورپر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر وزارت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مشورے کے بعد آئین میں ترمیم کا بل کابینہ میں پیش کرے۔
ترمیمی بل کو منظوری کے بعد بل کوپارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے اور اسے نئے انتخابی قوانین کا حصہ بنا دیا جائے۔وزارت قانون کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ وہ ایک ایسا میکنزم تیار کرےجس سے اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ بیرون ملک پاکستانی کس طرح ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ اہم فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں شریک وزرا ء اس بات پر متفق تھے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ملنی چاہئے۔

The government has decided to give right to vote to overseas Pakistanis.
During the cabinet session, the law ministry was directed to present a constitutional amendment bill after consultation with ministry of overseas Pakistani.
The amendment bill will be presented in parliament after approval and will be then made part of electoral regulations.
The ministry has also been directed to work on a mechanism through which the overseas Pakistanis will be able to cast their vote.
According to sources, the decision was taken during Wednesday’s session. The members present in the session agreed that overseas Pakistanis should be given the right to vote.

اپنا تبصرہ بھیجیں