سیاسی پارٹیاں ملکی مفاد کی خاطر کام کریں، میاں منظور وٹو

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس کے بعد شریف برادران غیرقانونی اور غیر آئینی طور پرحکومت چلا رہے ہیں۔

لاہور میں پیپلزپارٹی کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کی بجائے اربوں روپے کے فنڈز کی رقم انتخابی مہم پر خرچ کرنے میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی الیکشن کی نگرانی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ صدر آصف علی ذرداری جموریت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں ملکی مفاد کی خاطر مل کر کام کریں۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کی جماعت میں سے ہو۔ اس سے قبل میاں منظور وٹو کی لاہور میں پیپلزپارٹی کے دفتر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جیالوں نے پی پی کے حق میں نعرے بازی کی اور پارٹی کے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں