پنجاب میں عام انتخابات میں شکست مسلم لیگ (ن) کا مقدر بن چکی ہے: میاں منظور وٹو

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر وفاقی منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب ميں لوٹ مار کا سلسلہ جاري ہے اور ذاتي مفادات کو قومي مفادات پر ترجيح دي جا رہي ہے۔ ستر ستر ارب کي سڑک بن رہي ہے،،عدالت اس کا نوٹس لے۔

اصغر خان کيس کا فيصلہ صاف اور حقيقت ہے، عدالت کا فيصلہ مان کر پیپلز پارٹی کا وزيراعظم گھر چلا گيا، مسلم ليگ نون بھی سپريم کورٹ کا فيصلہ تسليم کرے۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کے بیانات سے کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا اور نہ ہی آئندہ انتخابات کیلئے کوئی خطرہ ہے، پنجاب میں عام انتخابات میں شکست مسلم لیگ (ن) کا مقدر بن چکی ہے، وہ تحریک انصاف ضلع اٹک کے رہنماﺅں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ میاں منظور وٹو اور تنویر اشرف کائرہ سے پیپلز پارٹی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے صدر داکٹر شیخ معراج دین کی قیادت میں وفد نے چودھری اعجاز احمد سما کی رہائش گاہ پر منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ سے ملاقات کی اور پارٹی مفادات سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر پنجاب صدر نے موقع پر موجود ضلعی صدر ملک فیاض احمد اعوں اور جنرل سیکریٹری ارشد مہند کی موجودگی میں کہا کہ ضلعی قیادت کو تحصیل کی تنظیم تبدیل کرنے کا کوئی اختیار نہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں