پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کا سالانہ ورچوئل کنونشن۔

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کی ملک بھر کی تنظیموں کا مشترکہ سالانہ کنونشن پی پی پی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر کی صدارت میں گذشتہ شام منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے پارٹی عہدے داروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی

اجلاس کی نظامت کے فرائض راؤ محمد طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا نے ادا کیے۔

کنونشن کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمد باری تعالی سے ہوا۔

کنونشن میں پی پی پی کینیڈا کی تمام تنظیموں نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کی اور اپنا اگلے سال کے لیے لائحہ عمل پیش کیا۔

احسان کُھوکھر صدر پی پی پی ٹورنٹو نے ٹورنٹو تنظیم کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سال ۲۰۲۱ کے لیے پارٹی لائحہ عمل کی تفصیل بتائی۔

مشہود قاضی نائب صدر پی پی پی کینیڈا نے پی پی پی البرٹا اور کیلگری چپٹرز کی ۲۰۲۰ کی کارکردگی اور ۲۰۲۱ کے لئے پارٹی سرگرمیوں پر شُرکاء کو اعتماد میں لیا اور بتایا کہ سال ۲۰۲۱ میں پارٹی تنظیم کا دائرہ کار کیلگری کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جاۓ گا۔

اوٹاوا سے پارٹی کے سینئر کارکن افتخار مرزا نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ چوہدری جاوید گُجر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد اوٹاوا میں پارٹی کا یونٹ قائم کریں اور ۲۷ دسمبر سے پہلے تمام تنظیم مکمل کر یں۔

چوہدری جاوید گُجر نے تمام تنظیوں کو ہدایت کی کہ ہر سطح پر خواتین کو تنظیم میں نمائندگی دی جاۓ اور خواتین کی کینیڈا بھر میں تنظیمیں ۲۷ دسمبر تک مکمل کریں۔

راؤ طاہر نے کہا کہ پی پی پی کینیڈا کو سوشل میڈیا پر اور زیادہ متحرق کیا جاۓ اور تمام عہدے دار اپنا اپنا ٹویٹر اکاونٹ بنایں اور ایک دوسرے کی ٹویٹ لائک اور ری ٹویٹ کریں تاکہ پارٹی پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پُہنچ سکے۔

شُرکہ اجلاس نے مندرجہ ذیل قرار دادیں منظور کیں۔

۱- یہ اجلاس لاہور میں پُر امن کسانوں پر پولیس کےبہیمانہ تشدد اور کسان اتحاد کے ایک رہنما کی ہلاکت کی پُر زور مذمت کرتا ہے اور زمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے ۔

۲- یہ اجلاس وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر غیر آئینی قبضے کی کو ششوں کی پُر زور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آرڈیننس واپس لے۔

۳- یہ اجلاس نا بالغ مسیحی لڑکی آرزو راجہ کے زبر دستی تبدیلی مذہب اور نکاح کی مذمت کرتا ہے اور بلاول بُھٹو زرداری اور سندھ حکومت کے بر وقت نوٹس لینے پر شُکریہ ادا کرتا ہے۔

اجلاس میں بلاول بُھٹو کو گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب کمپین چلانے پر مُبارک باد دی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو الیکشن میں آزادانہ ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔

اجلاس کے اوپن سیشن میں شُرکہ نے پارٹی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں کھل کر تجاویز پیش کیں اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کینیڈا بھر کی تمام تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس ہر تین مہینے میں مُنعقد کیا جاۓ تاکہ تمام تنظیموں رابطہ بڑھے۔

اجلاس میں جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا، جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا راؤ طاہر، نائب صدر انجم خواجہ، نائب صدر مشہود قاضی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی صفدر وڑائچ، ٹورنٹو کے صدر احسان کھو کھر، جنرل سیکرٹری مُصدق ملک، سینئر نائب صدر مُشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، کیلگری کے صدر فیاضی سردار، جنرل سیکرٹری شُعیب خان ، جوائنٹ سیکر ٹری پی پی پی البرٹا عُمیر اشرف، عزیز جان انفارمیشن سیکر ٹری پی پی پی البرٹا ، پیپلز یوتھ کیلگری کے صدر خُرم خواجہ اور سید ظل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر پی وائی او البرٹا نے شرکت کی

اجلاس کے اختتام پر چوہدری جاوید گُجر نے تمام عہدے داران اور ممبرز کا شُکریہ ادا کیا اور تمام تنظیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں اور کینیڈا بھر سے کوئی بھی کارکن کسی بھی وقت اُن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں