پی وائی او اور پی ایس ایف پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں: میاں منظور احمد وٹو

201210182548_samaa_tv

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنا ئزیشن کے عہدیداروں نے سہیل ملک چیف کوآرڈینیٹر کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صد ر میاں منظور احمد وٹو سے آج یہاں ملاقات کی ۔میاں منظور احمد وٹو نے ان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی وائی او اور پی ایس ایف پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ جنہوں نے پارٹی کو فعال بنانے کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ پی ایس ایف اور پی وائی او کے نمائندوں نے صدر پیپلزپارٹی پنجاب کو یقین دلایا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پور ا کرنے کے لیے چےئرمین بلاول بھٹو اور کو چےئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں کوئی کسر باقی اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ 30 نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر بھرپور شرکت کریں گے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائر ہ، میاں محمدایوب، چوہدری اسلم گل، منظور احمد مانیکا، رانا گل ناصر ،رانا فرخ محمود ، راجا اشرف کیانی اور یاسر بابر بھی موجود تھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں