پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے آج یہاں سروسز ہسپتال میں سانحہ واہگہ بارڈر کے زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے اور شکست فاش انکا مقدر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ضرب عضب‘‘ جو پاکستانی افواج نے دہشتگردوں کے خلاف شروع کیا ہے وہ کامیابی سے جاری ہے اور اسطرح کے دہشتگردوں کے اِکاّ دُکاّ واقعات اسکا ردعمل ہیں۔ میاں منظور احمد وٹو کے ہمراہ سہیل ملک چیف کوآرڈینیٹر، میاں ایوب، ڈاکٹر خیام اور پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھی تھے۔