پیپلزپارٹی کو پنجاب کی طاقتور ترین جماعت بنائیں گے: منظور وٹو

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور ق لیگ مرکز کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 70ء کی طرح مضبوط جماعت بنایا جائے گا۔ ساڑھے چار سال تک پنجاب کے وزیر اعلی نے ارکان اسمبلی کی تضحیک کی اب ان کا وا سطہ ایسے لوگوں سے پڑا ہے جو انھیں ہرانے کا تجربہ رکھتے ہیں جس پر وہ پریشان ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنی وراثت سے اثاثے ظاہر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں