آرمی چیف جمہوریت کے حق میں ہیں: منظور احمد وٹو

فیصل آباد: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف دونوں جمہوریت کے حق میں ہیں۔ ان کے درمیان حالیہ بیانات کو صرف خیالات کی حد تک دیکھا جانا چاہیے۔فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کی رہائش گاہ پر پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ ماضی میں فوج صرف اقتدار کے حصول کے لیے کام کرتی رہی ہے،پہلی بار آرمی چیف نے جمہوریت کی حمایت میں بات کی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی مارشل لاء کی مخالفت کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں اترنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اس وقت کوئی ایک بھی جماعت پی پی پی کے ساتھ مقابلے کے قابل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں