مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے رابطے ہوگئے ، نگراں حکومت بنتے ہی وہ بھاگتے ہوئے آئیں گے: میاں منظور احمد وٹو

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے ان سے رابطے ہوگئے ، نگراں حکومت بنتے ہی وہ بھاگتے ہوئے آئیں گے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا میدان سج گیا، مسلم لیگ ن کو بھاگنے نہیں دیں گے، پنجاب میں اس کی اجارہ داری ختم کردیں گے۔ منظور وٹو نے کہا کہ جس دن وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بنے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ارکان اسمبلی پر اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز کے فنڈز مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے ذریعے خرچ کئے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں