موجودہ حالات کی ذمہ دار پی پی نہیں نوازشریف ہیں :مولابخش چانڈیو

وفاقی وزیر سیاسی اُمور سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر نہیں بلکہ نوازشریف پر ہے ، اگر وہ ملک سے بھاگنے کے بجائے آمریت کا
مقابلہ کرتے تو حالات مختلف ہوتے ، الیکشن ہونے والے ہیں سب کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہئے ، پیپلزپارٹی کی وفاقی سیاست کو کفر قرار دینے والے اب خود وفاق کی سیاست کی بات کررہے ہیں، وہ سیفما کے ورکشاپ کے بعد شرکاءمیں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ، مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ شریف برادران پہلے کہتے تھے کہ ایف آئی اے سے انکوائری نہیں کرائیں گے جب میڈیا نے شور مچایا تو اب کہتے ہیں کہ عدالت کا فیصلہ مانتے ہوئے ایف آئی اے سے انکوائری کرانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کو سندھ میں جمع کرکے پنجاب میں بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں اور کہا جارہاہے کہ ہم نے سندھ فتح کرلیا جو ان کی بھول ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں