میاں منظور احمد وٹو کی چوہدری محمد رفیق کی وفات پر تعزیت

Death-dua1

میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب آج چوہدری محمد رفیق (مرحوم) کی تعزیت کے لیے انکی رہائش گاہ لاہور کینٹ میں آج صبح گئے اور انکے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔اس موقع پر انہوں نے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور وفادار پارٹی کے کارکن تھے جنکی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسکے بعد میاں منظور احمد وٹو نے چوہدری خضر کی مزاج پرسی کی جسکے بعد وہ بیگم شمیم نیازی صاحبہ کی عیادت کے لیے بھی گئے جو پیپلز پارٹی کی ایک بانی رکن ہیںاور جو پارٹی کے لیے کئی دفعہ جیلوں میں بھی گئیں۔ میاں منظور احمد وٹو اشرف بھٹی، جو کہ لاہور کینٹ کے صدر ہیں، انکے بیٹے کی عیادت کے لیے نیشنل ہسپتال ڈیفنس گئے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں