مسلم لیگ ن مقبولیت کھوچکی ہے' ان کے پاس نہ کوئی نظریہ بچاہے اور نہ ہی ٹکٹ کا امیدوار: میاں منظور احمد وٹو

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پنجاب میں جیالا وزیراعلیٰ لانا چا ہتے ہیں اور اگلے عام انتخابات میں کسی سفارشی کو پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکے گا۔ سرگودھا میں پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز کاہلوں کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بناکر رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن گیا تو پیپلز پارٹی کسی کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گی تو وہ جیت جائے گا۔ پی پی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مقبولیت کھوچکی ہے اور ان کے پاس نہ کوئی نظریہ بچاہے اور نہ ہی ٹکٹ کا امیدوار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں