Mian Manzoor Wattoo condemns firing on PTI workers

DSC_0981
LAHORE: Pakistan Peoples Party (PPP) Punjab President Mian Manzoor Ahmed Wattoo has strongly condemned firing on the PTI workers in Gujranwala today adding that the politics of violence will doom all of us indiscrimately.
Wattoo in a statement issued here on Sunday called upon the Punjab Government to apprehend the culprits at the earliest because it was its primary responsibility to maintain law and order in the province and those who took law into their hands must face consequences. He demanded that the perpetrators must be brought to the book because they were apparently willfully involved in such activities on purpose to hurt democracy in the country.
They must be exposed sooner than later before the damage is done to the political system, he added.
PPP Punjab President said that the imperatives of the continuity of political system demanded the politics based on consensus, reconciliation and respect for the other viewpoint.
Those who intend to bulldoze their agenda through intimidation and manipulation are targeting democracy to replace it with their brand of dictatorship, he forewarned. He urged the PTI Chief and its leaders to desist from using unparliamentarily language against the PPP top leadership otherwise the PPP workers would be constrained to pay the compliments in the same way. They must not be pushed against wall, he added.
Democratic politics is politics of decency and tolerance and doing the politics of abuse and allegations and taking it too far would boomerange beyond redemption for those who indulge in such politics. Wattoo expressed the resolve of his Party and its leadership that it would not let the sun go down on democracy in the country as a tribute to the legacy of the leaders and workers who nurtured it with their blood under the most torturous conditions of ferocious dictatorship of General Zia-ul- Haq. He said that the PPP would continue its arduous struggle to forestall the designs of the anti- people against democracy and the country.

میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر آج گجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی سیاست ہم سب کو لے ڈوبے گی۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرے کیونکہ امن عامہ قائم کرنا اسکی بنیادی ذمہ داری ہے اور جو قانون کو ہاتھ میں لیں، ان کو کٹہر ے میں کھڑا کیا جائے۔میا ں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے کیونکہ وہ ایک مقصد کے تحت جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایسا کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکے چہروں کو جلد ازجلد بے نقاب کرنا چاہیے ، اس سے بیشتر کہ وہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوں۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ جمہوریت میں اتفاق رائے، مفاہمت اور سیاسی مخالف کے نقطہ نظر کا احترام لازم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دھونس کی سیاست کے توسط سے اپنا آمریت کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں انکے ان عزائم کو خاک میں ملانا ضروری ہے۔میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان تحریک انصاف اور انکے قائدین سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، ورنہ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاست شائستگی اور رواداری کی مرہون منت ہوتی ہے اور جو لوگ غیر شائستہ اور الزام تراشی کا سہارا لیتے ہیں وہ آخر میں اپنے پاؤں پر ہی کلہاڑی مارتے ہیں۔میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک سے جمہوریت کے سورج کو غروب نہیں ہونے دیگی کیونکہ ایسا کرنا ان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے، جنہوں نے جمہوریت کی آبیاری جنرل ضیاء الحق کی بدترین ڈکٹیٹرشپ کے دوران اپنے خون سے کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں