Mian Manzoor Wattoo calls for immediate release of Farmers' Alliance leaders

1458471_469959393141821_987545366407681081_n

میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے کسان اتحاد کے رہنماؤں کی آج گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے کہا ہے کہ وہ انہیں فی الفور رہا کرے اور انکے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کرنا انکا جمہوری حق ہے ۔ آج کسان اتحاد کے رہنماؤں کی گرفتار ی حکومت پنجاب کی طرف سے انکے بنیادی حق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی سے بڑے تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی سپورٹ پرائس انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کسان اتحاد کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں