پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کہتے ہیں غلط زبان استعمال کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئی، بغیر کسی جماعت کے الحاق کے پیپلزپارٹی نے حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کسی کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرے گی۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے جلسوں میں کسی کو نہیں بخشا،ایسی زبان استعمال کرنا ان کے زوال کی نشانی ہے۔ مہدی شاہ نے کہا کہ عمران خان اکیس نومبر کو لاڑکانہ آئیں گے اور واپس چلے جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جگایا جیالہ ہم سے ناراض ہے،بھٹو خاندان سے نہیں