مرزا اویس بیگ کو یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ٹیم بلاول آرگنائز کرنےکی ذمہ داری سونپ دی گئی

10716273_908123329211776_1717521777_n

پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات اور پیپلز پارٹی سوشل میڈیا گوجرانوالہ کے انچارج مرزا اویس بیگ کو لاہورمیں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ٹیم بلاول آرگنائز کرنےکی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ لاہور میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ہیڈ سوشل میڈیا پنجاب محترمہ جہاں آرا وٹو نے مرزا اویس بیگ کو یہ ذمہ داری سونپی ۔ اس موقع پر مرزا اویس بیگ نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سوشل میڈیا کو گوجرانوالہ میں یونین کونسل تک لے کر جائیں گے، اور قیادت کی توقعات پر پورا اتریںگے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ جہاں آرا وٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب میں مضبوط ہورہا ہے‘ اور بہت احسن انداز میں کام کر رہا ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں