پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائیں گے،صدر پیپلزپارٹی پنجاب منظور وٹو

DSC_0340
DSC_0341

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائیں گے، یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی دستار بندی بھی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی پنجاب میاں منظوراحمد وٹو نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ
29 نومبر کی رات بلاول ہاؤس کے سامنے آتش بازی، گھوڑوں کا ڈانس اور میوزیکل پروگرام ہو گا، اور 28 نومبر کی رات کو نوجوان کارکن مشعل بردار جلوس نکالیں گے، 30 نومبر سے پہلے ہی لاہور شہر پیپلزپارٹی سٹی نظر آئے گا، میاں منظوراحمد وٹو نے کہا کہ یوم تاسیس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی کارکن یوم تاسیس میں شریک ہوں گے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں