PPP Punjab determined to make the Foundation Day Workers Convention as a resounding success

DSC_0341
DSC_0340
Mian Manzoor Ahmed Wattoo, President Punjab PPP, while responding to a media question regarding the decision of the Punjab Government not to arrest Dr. Tahir-ul-Qadari and also provide him security, it was the first good decision of the Punjab Government. he said, He was addressing a press conference after the meeting of the PPP leaders which was held here today under the Chair of Mian Manzoor Ahmed Wattoo.
He said that the PPP Punjab was determined to make the Foundation Day Workers Convention on November 30 as a resounding success for which no effort would be spared. He added that different proposals regarding the elaborate arrangements were discussed in today’s meeting and the approval of the same would be solicited from the Punjab Executive Council in its meeting on November21.
In the conventions delegated from all over the country including G/B and Azad Kashmir would participate in large number.
He said that the Foundation Day Convention would be held on all Pakistan basis adding at all district and tehsil level functions would also be held to project the political philosophy of the Party with a view to acquaint the people across the country.
He said that city of Lahore would give the look of PPP city as its roads and public places would be tastefully decorated with Party flags, flexes banners and other publicity material before the convening of the Convention.
He disclosed that the Youth Wing and PSF would arrange spectacular fireworks outside the Bilawal House and also bring out torch bearer procession that would be seeing as believing.
He added that the horse dancing, songs, music and folk singers would also add to the festivity of the Foundation Day Convention.
Mian Manzoor Ahmed Wattoo said that special arrangements would be made to facilitate the journalists to enable them to undertake their professional assignments. He added a bus would shuttle between Lahore Press Club and Bilawal House to provide transport facilities to the journalists.
He said that he would try to arrange the meeting of the Chairman with the media at a dinner during his stay in Lahore.
Mian Manzoor Ahmed Wattoo said that Provincial Convention of the PPP Punjab would be held on January 31, 2015 either in Guranwala or Rawalpindi so that the workers of the far flung areas could also interact with the Chairman.
Tanvir Ashraf Kaira, Begum Neelam Hiussnain, Dewan Mohyyudin, Suhail Milk, Mian Ayub,Naveed Chaudhrym, Jehangir Khurram Wattoo, MPA, Faiza Milk, MPA, Jehan Ara Wattoo Manzoor Maneka, Aslam Gill, Abdul Qadir Shaheen, and others were present in the meeting.

میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجا ب نے آ ج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب یوم تاسیس ورکرز کنونشن 2014کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور شہر کو شایان شان طریقے سے سجانے کے متعلق مختلف تجاویز پر آج پیپلز پارٹی کے اکابرین کے ساتھ میٹنگ میں غور کیا گیا جسکی صدارت میاں منظور احمد وٹو نے کی اور ان تجاویز کی حتمی منظوری پیپلز پارٹی کے 21نومبر کے پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں لی جائے گی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ یوم تاسیس کا کنونشن پورے پاکستان میں ہو گا اسی طرح ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر بھی یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہونگی اور سارا صوبہ پنجاب پیپلز پارٹی کی زبردست موجودگی کی گواہی دے گا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ان تقریبات میں پارٹی کی سیاسی سوچ اسکے منشور کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ 28 نومبر کو لاہور میں یوتھ اور پی ایس ایف مشعل بردار جلوس نکالے گی جو قابل دید ہو گا، شہر میں یوم تاسیس کی اشتہاری مہم چلائی جا رہی ہے جسمیں فلیکسز، جھنڈے اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے، اور لاہور شہر پاکستان پیپلز پارٹی کا شہر نظر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول ہائوس کے باہر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ،اسکے علاوہ گھوڑوں کا ناچ، میوزیکل پروگرام اور فوک سنگر گانے اور غزلیں بھی گائیں گے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ بلاول ہائوس کے باہر ہر صوبے کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہونگے جسکا انتظام پیپلز پارٹی پنجاب کریگی۔ اسکے علاوہ وہاں پر پی ایس ایف، پی وائی او، لیبر، ہیومن رائٹس، کسان ، علمائ، وکلائ، سوشل میڈیا، اقلیتوں اور عورتوں کے لیے بھی کیمپس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لیے سہولیات کا خاص انتظام کیا جائے گا جسمیں پرنٹ میڈیا کے لیے روزانہ بس صحافیوں کو لے کر پریس کلب سے بلاول ہائوس اور بلاول ہائوس سے واپس پریس کلب لے کر جائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کا یوم تاسیس سے پہلے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا امکان ہے جسمیں وہ یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی طرف سے شاندار انتظامات کا معائنہ کریں گے اور سب سے اچھے انتظامات کرنیوالے پارٹی کے عہدیداران کی خدمات کو باضابطہ سراہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دستار بندی پنجاب پیپلز پارٹی کی طرف سے کی جائے گی اور اسکے علاوہ وہ ان پارٹی کارکنوں کے خاندان کے ان اراکین سے بھی ملاقات کریں گے جنہوں نے پارٹی کی خاطر قید و بند او ر کوڑوں کی سزائیں برداشت کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو میڈیا کے ساتھ کھانے پر ملاقات کریں گے۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ 31جنوری کا پنجاب کی سطح پر ورکرز کنونشن یاتو گو جر انوالہ یا راولپنڈی میں منعقد ہو گاتاکہ دور دراز کے لوگ بھی چیئرمین کے ساتھ ملاقات کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان یوم تاسیس ورکرز کنونشن 2014 جو کہ 30 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو رہا ہے اس میں ملک کے سارے صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے وفود شرکت کے لیے آئیں گے اور پیپلز پارٹی پنجاب انکی میزبانی کرے گی۔ میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار نہ کرنے اور سیکیورٹی فراہم کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ’’حکومت پنجاب کا یہ پہلا اچھا فیصلہ ہے ‘‘اجلاس میں سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، بیگم نیلم حسنین، سہیل ملک، میا ں ایوب، مصباح الرحمن،نوید چوہدری خرم جہانگیر خان وٹو، ایم پی اے، جہاں آرا وٹو, فائزہ ملک، ایم پی اے، منظور مانیکا، چوہدری اسلم گل، عبدالقادر شاہین اور دوسرے رہنمائوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں