بلاول بھٹو نے سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا، ترجمان بلاول ہاؤس

یوم تاسیس پریوم سیاہ منانے کا اعلان کر نے والوں کا حشر ضیاء سے مختلف نہیں ہو گا بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نوجوانوں اور مستقبل کے معماروں سے خطاب ایک تاریخی باب ہے،انہوں نے وفاق پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کردیا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرادری کے لخت جگر نے آج ایک مرتبہ پھر مفاہمت کی سیاست کے کا عہد کر کے وفاق پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کردیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی ،30 نومبر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جو لوگ یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رہے ہیں ان کا حشر جنرل ضیاء سے مختلف نہیں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں