PPP foundation day ceremony

10801699_477245105746583_2848801802379620874_n
Former president Asif Ali Zardari will preside over the events of the Foundation Day at the Bilawal House. Bilawal Bhutto Zardari is not coming here on Nov 30 as he has some personal engagements in London. He will visit Lahore probably in December and interact with the workers,” PPP Punjab President Manzoor Wattoo said.
He also said the Foundation Day events would last for two days. “On Nov 30, the party workers and leaders from Punjab will reach the Bilawal House and on Dec 2 the workers from other provinces will interact with Mr Zardari here,” he added.

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے آج آرگنائزنگ کمیٹیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہاں بتایا کہ حسب پروگرام 30 نومبر کو یوم تاسیس کی تقریبات میں سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب سے مندوبین شریک ہونگے جبکہ 2 دسمبر کو صوبہ سندھ، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مندوبین بلاول ہاؤس لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں دنوں کی یوم تاسیس کی تقریبات کی صدارت سابق صدر اور کوچےئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چےئرمین بلاول بھٹو بعض وجوہات کی بناء پر یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک نہیں ہو سکیں گے لیکن وہ بعد میں لاہور تشریف لائیں گے اور یہاں اپنے لمبے قیام کے دوران سیاست کریں گے اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔اس اجلاس میں بتایا گیا کہ سار ے شہر لاہور کو شایان شان طریقے سے ہورڈنگز ، سٹیمرز ، بینرز، فلیکسز اور پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے ، جس سے شہر لاہور پیپلزپارٹی کا شہر نظر آئے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پارٹی کے جھنڈے ، فلیکسز، سٹیمرز، ہورڈنگز وغیرہ مال روڈ سے بحریہ ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ ، سکیم موڑ،بابو سابو لاہور کے اوور ہیڈ بریجز، انڈر پاسز، جی ٹی روڈ ، جسمیں بھگوان پورہ، مغلپورہ، داروغہ والا، ہربنس پورہ، فیصل ٹاؤن چوک، جناح ہسپتال، ایف سی کالج، لاہور پریس کلب، ڈیوس روڈ اور دوسرے تمام علاقے شامل ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پارٹی کے عہدیدارن اپنے طور پر بھی اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کے جھنڈے، بینرز، اور ہورڈنگز لگائیں گے۔میڈیا کمیٹی نے یوم تاسیس کی کوریج کو موثر بنانے کے لیے انتظامات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔جسمیں یہ بتایا گیا کہ ساتھیوں کے لیے ایک علیحدہ کیمپ ہو گا جسمیں ان کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایک شٹل سروس بلاول ہاؤس سے لاہور پریس کلب کے درمیان چلائی جائے گی تاکہ صحافی باآسانی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو سکیں۔اجلاس میں جن عہدیداران نے شرکت کی ، ان میں سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، حاجی عزیزالرحمن چن، نواب شیر وسیر، غلام فرید کاٹھیا، سہیل ملک، آصف ناگرہ، فائزہ ملک (ایم پی اے)، میاں عبدالوحید، چوہدری اعجاز، رانا گل ناصر، منظور مانیکا، عابد صدیقی، مولانا یوسف اعوان، ناصر جاوید، راجہ عامر، چوہدری اسلم گل، ڈاکٹر خیام، افنان بٹ، عبدالقادر شاہین اور ناصر جاوید شامل تھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں