سینیٹ کے چئیرمین سید نئیر حسین بخاری نے آج پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کے ہاں انکی رہائش گا ہ پر ناشتے پر ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران تنویر اشرف کائرہ، غلام مرتضی ستی، طارق شفیق میو،جہانگیر خان وٹو، ایم پی اے، معظم خان وٹو،احمد شجاع، سابق چےئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ، منظور مانیکا، میاں عبد الوحید اور رانا گل ناصر بھی موجود تھے۔