شہباز شریف لشکر جھنگوی ،سپاہ صحابہ کیخلاف کارروائی کریں،رحمن ملک

55074-rahman-1354029420-747-640x480

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ضرورت پڑنے پر فوج کو بلایا جاسکتا ہے ۔مسائل سارے صوبوں میں ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے شہباز شریف کو الزام نہیں دینا چاہتاہوں ،وزیر اعلیٰ پنجاب لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف کارروائی کریں ۔ کچھ لوگ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کا اعزم رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رینالہ خورد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈٰیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ سم چلتا پھرتا بم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں