شریف برادران کا غرور خاک میں نہ ملایا تو میرا نام بدل دینا منظور وٹو

455629-ManzoorAhmedWattoPhotoOnline-1350940974-428-640x480

مجھے پنجاب کی صدارت ملنے پر ن لیگ کے سیاستدانوں پر رائیونڈ محل کے بند دروازے کھل گئے ،میرا مقابلہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے ہے تخت لاہور وٹو کو آفر کررہا ہے کہ آرام سے گھر بیٹھ جائو گورنر پنجاب بنادینگے ، صمصام بخاری ، حجرہ شاہ مقیم کے قصبے راجووال میں جلسہ سے خطاب
پارٹی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیرمیاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ شریف برادران کا غرور تکبر خاک میں نہ ملایا تو میرا نام بدل دینا میرا مقابلہ مقامی ایم پی اے سے نہیں اسکی اعلی قیادت سے ہے ۔پی پی پنجاب کا صدر بننے پر مسلم لیگ ن کے ایک ایم پی اے نے فون پر میرا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ آپکے صدر بننے سے رائیونڈ محل کے بند دورازے ہمارے کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب بنا تو الیکشنوں میں ضلع اوکاڑہ کی عوام نے مجھے ووٹ نہیں ڈالے جس کا بدلہ میں نے حجرہ شاہ مقیم میں دو ڈگری کالجز ایک سٹیڈیم اور ایک پارک بنواکر چکایا ۔وہ حلقہ انتخاب حجرہ شاہ مقیم کے قصبے راجووال میں جلسہ میں خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ رائو قیصر علی خاں پرانا ساتھی ہے جو بچھڑ گیا تھا اب واپس مل گیا ہے ا سے گریاں بادام کھلا ر ہے ہیں تاکہ بھر سے جوان ہوجا ئے ،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات پیر صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ مجھے منع کیا گیا ہے مگر میں یہ بات نہیں چھپائوں گا کہ میاں منظور وٹو کو ابھی ابھی فون پر آفر دی گئی ہے کہ آرام سے بیٹھ جائو آ پ کو گورنر پنجاب بنا دینگے میں آفر کرنیوالوں پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم عہدوں کے لالچ میں پیپلز پارٹی چھوڑنے وا لے نہیں اور نہ ہی ہمیں رائیونڈ محل سے وزار توں کی ضرورت ہے ،ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی ا ور اب پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے سابق ایم این اے رائو قیصر علی خاں نے کہا کہ ہمیں ایسی سیاست نہیں کرنی چایئے جو مدعی کو ملزم اور ملزم کو مدعی بنا دے ۔میاں نواز شریف سے تعلق میں نے نہیں ا س نے خود توڑا جو مسلم لیگیوں کو چھوڑ کر جدہ جابیٹھا اور وہاں بے نظیر بھٹو کو بہن اور اب پاکستان واپس آکر زرداری کو بھائی بنا لیا ہم آپس میں لڑتے ر ہ گئے ، اس موقع پر سابق تحصیل ناظم دیپالپور سید مراتب کرمانی ،سردار عبدالمجید ،حاجی منصور نمبر دار ، طفیل لاہوریا ، سردار کاشف غفار اور محمد منشاء ساقی بھی موجودتھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں