آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ، ماڈل ٹاؤن کا دورہ

DSC_0027 (1)

شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آج یہاں پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ، ماڈل ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو یومِ تاسیس کو کامیاب بنانے پر انکو دلی مبارکباد دی اورپی پی پی پنجاب کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکن پیپلز پارٹی کا انمول اثاثہ ہیں اور انکی قربانیوں اور جدوجہد پر فخر ہے۔شریک چےئرمین نے مزید کہا کہ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پارٹی کے کارکنوں کو انکی عزت اور خدمت میں کوئی کسر باقی اٹھا نہ رکھیں۔’’ پارٹی کارکن پارٹی کی جان ہیں‘‘، انہوں نے کہا۔ اس موقع پر پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں انکی تشریف آوری کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کو مستقل بنیادوں پر سیکریٹریٹ کے قیام کے لیے ہم انکے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر ممبر اور ہر فرد بے حد ذمہ داری کے ساتھ کا م کر رہا ہے جنہوں نے یوم تاسیس کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہر لاہور کو شایان شان طریقے سے سجایا جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور لاہور پیپلز پارٹی کا شہر نظر آتا تھا۔میاں منظوراحمد وٹو نے کہا کہ ہم پارٹی کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بے حد جاں فشانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہم انشاء اللہ آئندہ الیکشن بھی لڑیں گے اور نمایاں کامیابی بھی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔ بعد میں شریک چےئرمین نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے ہمراہ پارٹی سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں میں گئے اور وہا ں کام کرنیوالے اراکین سے ملے ۔
بعد ازاں میاں منظور احمد وٹو کو شریک چےئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی لاہور رہائشگاہ پر گئے جنہوں نے انکے لیے عصرانہ کا اہتمام کیا تھا۔ عصرانے میں تنویر اشرف کائرہ سیکرٹری جنرل پی پی پی پنجاب ، ندیم افضل چن، شریک چےئرمین کے پولیٹیکل ایڈوائزراور سابق گورنر کے صاحبزادے مصطفی محمود اور مرتضی محمود (ایم این اے اورایم پی اے) بھی شامل تھے۔
شریک چےئرمین آصف علی زرداری اور مخدوم احمد محمود نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جسمیں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کو زیادہ فعال اور مضبوط بنانے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں