Mian Manzoor Wattoo condemns Police baton charge on blind protesters in Lahore

DSC_0341

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب انتظامیہ کا لاہور میں نابیناؤں کے جلوس پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک فعل قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جو اہلکار اس مجرمانہ کارروائی کے ذمہ دار ہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری، تعلیم، صحت کی ناگفتہ بہ حالت اور بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی عام لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے، اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ اب معذور بھی انکی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کو خدا کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں