انسانی حقوق ونگ پنجاب کی آصف علی زرداری سے ملاقات

IMG_20141206_171514
IMG_20141206_171529

پی پی پی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے کوارڈینٹر آصف خان، جنرل سیکرٹری شہزادی توصیف چیمہ، انفارمیشن سیکرٹری جاوید کمیانہ، نصیر احمد صدر لاہور نےآصف علی ذرداری سے بلاول ہاوس لاہور میں ملاقات کی اور انسانی حقوق ونگ کی سرگرمیوں کی سالانہ رپوٹ پیش کی، اس کے ساتھ اپنے ونگ کے پہلے شمارے کی تفصیل اور جا ئز ے پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ آصف علی ذرداری نے انسانی حقوق ونگ پنجاب کے کام کو سراہا۔شہزادی توصیف چیمہ نے کہا کہ سوشل سروسس ونگ کو انسانی حقوق ونگ کے ساتھ منسلک کرنے سے انسانی حقوق ونگ مزید بہتر کام کرسکے گا۔ اس پر جناب آصف علی ذرداری نے احکامات جاری کر دیے اور کہاکہ دونوں ونگز مل کر بہتر کام کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ پی پی پی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے ٖفیصل ٹاون کے دفتر کو رنویٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
نصیر احمد صدر لاہور نے پی پی پی انسانی حقوق ونگ پنجاب کی سرگرمیوں کی تفصل بیان کی۔
پنجاب کے کوارڈینٹر آصف خان نے جناب آصف علی زرداری کے ملک میں جمہوریت میں کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم نےآپ کے موقف کی تائد کرتے ہوے انسانی حقوق ونگ کی پلیٹ فارم سے سیمنارز منعقد کیے ہیں۔ تاکہ عوام کو پی پی پی کے جمہوریت کے لیے قربانیوں اور ملک میں جمہو ریت کے لیے مثبت
کردار سے آگاہ کیا۔
اس موقعے پر ڈاکٹر جہانگیر بدر، بشر ریاض، تنویر اشرف کایرہ، ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں