آج کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے الائیڈ ونگ ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر، رانا فرخ محمود نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ارشاد اللہ سندھو، ریجنل پریذیڈنٹ گجرانوالہ اور ساجد شمیم، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پنجاب کو معطل کر دیا ہے اور یہ معطلی اسوقت تک نافذ العمل رہے گی جب تک مجاز اتھارٹی انکو عہدوں پر بحال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کر دیتی۔ انہوں نے معطلی کے احکامات صدر پیپلز پارٹی پنجاب اور سیکریٹری جنرل کو بھیج دےئے ہیں۔