ضمنی الیکشن سے عام انتخابات کا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا: میاں منظور وٹو

Capture24

میں نے اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے ، تمام سیاستدان اثاثے ظاہر کریں ، جلسہ سے خطاب
بصیر پور (آن لائن) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر وفاقی وزیر میاں منظوراحمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے 2012تک کے اثاثے ظاہر کر دئیے ہیں اورتمام سیاستدانوں کودعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنی جائیدادیں منظر عام پر لے آئیں تو ملک کی قسمت سنور جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےصوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی حلقہ میں آمد کے بعد بصیر پورمیں سوئی گیس کی فراہمی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے اپنی چھوڑی ہوئی نشستیں پٹواریوں اور سرکاری عملہ کے زور پر حاصل کر کے کیا معرکہ مارا جس پربڑھکیں ماررہی ہے ،الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی شکایات کا نوٹس لے رکھا ہے ،اس الیکشن سے عام انتخابات کا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن آ رہا ہے ،پتہ چل جائیگا،جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی غیر ملکی اکاؤنٹ یا جائیداد نہیں ،میری جائیداد حلقہ کے عوام ہیں جنکی حفاظت اور خدمت کیلئے میں اپنی اولاد پر ہی بھروسہ کرتا ہوں ۔قبل ازیں ان کا پیپلزپارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں