PPP high level meeting in Islamabad on December 16 to finalize arrangements regarding BB death anniversry

d2b99238145f69371e38050f66461565
Pakistan Peoples Party will hold high level meeting in the Central Secretariat Islamabad on December 16, to finalize the arrangements regarding the observance of Benazir Bhutto’s martyrdom anniversary at Liaqat Bagfh, Rawalpindi on December 27, 2015, said Mian Manzoor Ahmed Wattoo in a statement issued from here today.
He said that the meeting would be attended by the high ranking Party office bearers from Punjab, Khyber Pakhtoonkha, FATA, G/B and Azad Kashmir along with the Central leadership.
He further said that the Central leadership of the Party was expected to be present in Liaqat Bagh to participate in the function regarding the observance of the Martyrdom Day of Shaheed Benzair Bhutto.
He further said that it was decided to observe the Day at Ghari Khuda Bux and Liaqat Bagh, Rawalpindi simultaneously keeping in view the convenience of the participants hailing from the far flung areas and Northern parts of Pakistan, in particular.
He said that former President Asif Ali Zardari would be at Ghari Khuda Bux on the Day where leaders , office bearers and workers from the province of Sindh and South Punjab will be present in large number as a token of highest respect to their great leader.
He said that the Party leadership would pass on instructions to the Party rank and file to make arrangements for the traveling of the workers to Rawalpind to participate in the anniversary.

پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پورے احترام کے ساتھ اس دفعہ راولپنڈی اور گڑھی خدا بخش میں 27دسمبر کو منائے گی، جسمیں بڑی تعداد میں کارکن، عہدیدار اور پارٹی قائدین شرکت کریں گے۔ یہ بات پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے آج یہاں سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی (لیاقت باغ) میں یوم شہادت منانے کے لیے پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس 16دسمبر کو اسلام آباد میں مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ میں ہوگا جسمیں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختونخواہ، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی کے قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں یوم شہادت کے موقع پر مرکزی قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پارٹی قائدین اپنے اپنے علاقوں میں کارکنوں کو ہدایات جاری کریں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ وفود راولپنڈی، لیاقت باغ میں یوم شہادت کے موقع پر شریک ہوں۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اس دفعہ گڑھی خدا بخش اور راولپنڈی میں یوم شہادت منانے کا فیصلہ کارکنوں کی سہولت کی خاطر کیا گیا تاکہ ملک کے شمالی حصوں اور پنجاب سے لوگ راولپنڈی میں یوم شہادت کے موقع پر شریک ہو سکیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ گڑھی خدا بخش میں سابق صدر آصف علی زرداری یوم شہادت کے موقع پر موجود ہونگے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں