PPP Gujranwala S Media hold a protest and vigil against Peshawar attack

10834177_475310912609133_1162089715_n
10850372_475310935942464_1546196818_n

پیپلزپارٹی سوشل میڈیا گوجرنوالہ کے زیر اہتمام پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ اور سو سے زائد معصو م بچوں کی شہادت کے المناک سانحہ کیخلاف سوشل میڈیا گوجرنوالہ کے سربراہ مرزا اویس بیگ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سوگ میں شمعیں روشن کی گئیں۔
اس المناک واقعہ پرپیپلزپارٹی سوشل میڈیا گوجرنوالہ کے سربراہ مرزا اویس بیگ نے گہرے دکھ ،رنج وغم اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ بے گناہ انسانوں،بچوں اورعورتوں کاقتل غیراسلامی عمل اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے،انہوں نے غم کی اس گھڑی میں سوگوارخاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردٰی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور اس کا دہشت گردٰی کے خلاف موقف بڑا واضع ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے دہشت گردٰی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور آج چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بڑی بہادری سے دہشت گردوں کو چیلنج کر رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرہ سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں