ن لیگ نے پٹواریوں کی مدد سے ضمنی الیکشن جیتا،منظور وٹو

Manzoor Wattoo

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہناہے کہ ن لیگ نے پٹواریوں کی مدد سے ضمنی الیکشن جیتا،عام انتخابات میں شریف برادران کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔ لاہور میں بینظیر ایک خواب ایک حقیقت سمینار سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہاتھا کہ شریف برادران ضمنی الیکشن میں اپنی چھوڑی ہوئی سیٹیں جیت کر خوش فہمی کا شکار ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ شریف برادران پٹواریوں کی مدد سے ضمنی الیکشن جیت لیں، جنرل الیکشن میں انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا،ان کا کہناتھا کہ سیاسی میدان میں ان سے جنگ لڑنی بھی آتی ہے اور جیتنے کا طریقہ بھی آتا ہے، شریف برادران فوری پنجہ آزمائی کرنا چاہتے ہیں تو لاہور میں غلام محی الدین کی سیٹ پر فوری الیکشن لڑلیں۔

منظور وٹو کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے جمہوریت کے لئے سمجھوتے بھی کئے اور ادارے بحال کئے، بینظیر بھٹو جو وعدہ کرتیں وہ پورا بھی کرتی تھیں چاہے انہیں سیاسی نقصان ہی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں